Home / Sci & Tech / Dictionary of Physics (لُغتِ طبیعیات) Part 1 of 20 

Dictionary of Physics (لُغتِ طبیعیات) Part 1 of 20 

تحریر و تحقیق : اشتیاق احمد
پیش گفتار
پیش گفتار
اگر یہ کہا جائے کہ علم معنیٰ جاننے کا نام ہے تو بے جا نہ ہو گا۔معنیٰ جاننے سے نامانوس الفاظ، جملے  ، عبارت و متن  مانوس ہو جاتے ہیں اور مانوسیت میں ترغیب ، دلچسپی ، آمادگی ، مزید جاننے کی خواہش برقرار رکھنے کا جذبہ اورمسرت و انبساط کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ اس کے برعکس نامانوس الفاظ  نامانوس حالت میں پڑھنا عدم دلچسپی ، بے رغبتی ، اکتاہٹ ، مزید جاننے کی خواہش ماند پڑنا ، قنوطیت ، آگے بڑھنے کا خوف پیدا ہونا وغیرہ جیسی منفی کیفیات کا جنم لینا یقینی ہوتا ہے۔باالفاظِ دیگر معنیٰ جان کر پڑھنا سمجھنا ، یاد داشت کا حصہ بنانا اور سمجھی ہوئی بات کو تحریری اور تقریری طور پر اپنے لفظوں میں بیان کرنے کو آسان بناتا ہے۔معنیٰ جاننا علوم و  فنون کے حصول میں پائیدار بنیاد فراہم کرتا ہے جبکہ غیر مانوس الفاظ کو غیر مانوس شکل میں ہی  ذہن نشیں کرنے کی کوشش کا نام رٹہ  ہے۔ دن بدن بڑھتا ہوا رٹہ نسلِ نو کو تیزی سے علم سے دور لے جا رہا ہے۔
ہمارے تعلیمی نظام میں غیر ملکی ایجنسیاں اور این جی اوز مذکورہ رٹہ پرور رجحان اور اردو کے عام فہم الفاظ کو غیر مانوس بنانے کے لیے معنیٰ نہ جان کر پڑھنے کو پالیسی کے طور پر پیش کر رہی ہیں اور ہمارے کچھ کن ٹُٹے ماہرین ان کے آلہ کار بن کر نسلِ نو کو جہالت کے اتھاہ اندھیروں میں دھکیلنے کے لیے شبانہ روز کوشاں ہیں۔دنیا بھر میں ایک غیر ملکی زبان کو معنیٰ کے ذریعے ہی پڑھا جاتا ہے۔ یہی فطری اور بدیہی طریقہ ہے۔ آیئیے پاکستان کے تعلیمی نظام کو آزادکروانے کے ساتھ ساتھ علوم و فنون میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنے حصے کام انجام دیتے رہیں۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر ہے  اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے (احمد فرازؔ)
بہی خواہ  اشتیاق احمد
Aberration: An optical phenomenon in which a lens or mirror cannot produce good image.
ضلالت/بھٹکاؤ /چُوک: ایک مناظری مظہر جس میں عدسہ یا آئینہ(روشنی اپنے راستے سے بھٹکنے کی وجہ سے) اچھی شبیہ نہیں بنا سکتا
Aberrometer: An instrument used to measure the deviation of light beam from its original direction or falling point.
ضلالت پیما/چُوک پیما/بھٹکاؤ پیما: ایسا آلہ جو روشنی کی دھار میں مقام یا سمت کے لحاظ  سے انحراف کی پیمائش کرتا ہے
Abscissa: The value of a coordinate on the horizontal axis.
فصلہ :X محور پر ایک محدد(کسی نقطہ P کی دو قیمتوں میں سے ایک جو x کی ہو) کی قیمت
Absolute humidity (or Saturation value): The maximum amount of water vapor, which could be present in 1 m³ of the air at any given temperature, is called absolute humidity.
مطلق مرطوبیت(یا سیر شدہ قیمت) : پانی کے بخارات کی وہ زیادہ سے زیادہ قیمت جو ایک مکعب میٹر ہوا میں دیے گئے درجہ حرارت پر موجود ہوتی ہے، مطلق مرطوبیت کہلاتی ہے۔
Absolute magnitude: A classification scheme, which compensates for the distance, differences to stars. It calculates the brightness that stars would appear to have if they were all at a defined, standard distance of 10 parsec
مطلق مقدار: ایک درجہ بندی کا انتظام جوکہ فاصلوں خصوصاً  ستاروں کے درمیان فاصلوں کے فرق کی تلافی کرتا ہے۔اس کی مدد سے ستاروں کی چمک کا تخمینہ لگایا جاتا ہےاگر وہ واضح اور 10 فی سیکنڈ کے معیاری فاصلے پر ہوتے ہیں۔
Absolute scale: Temperature scale set so that zero is at the theoretical lowest temperature possible. This would occur when all random motion of molecules has ceased
مطلق پیمانہ : درجہ حرارت کا وہ پیمانہ جس پر صفر کم سے کم ممکنہ درجہ حرارت کے طور پر لیا جاتا ہے۔یہ اس وقت وقوع پزیر ہوتا ہے جب تمام سالمات کی بے ترتیبی حرکت ختم ہو چکی ہوتی ہے۔
Absolute zero: The theoretical lowest temperature possible, which occurs when all random motion of molecules has ceased
مطلق صفر: : درجہ حرارت کا وہ پیمانہ جس پر صفر کم سے کم ممکنہ درجہ حرارت کے طور پر لیا جاتا ہے۔یہ اس وقت وقوع پزیر ہوتا ہے جب تمام سالمات کی بے ترتیبی حرکت ختم ہو چکی ہوتی ہے
Absolutism: any theory or concept about absolute quantity or value
مطقلیت : مطلق  مقدار یا قیمت سے متعلق کوئی تصور یا نظریہ
Absorb: To take or retain something through pores e.g. plants absorb carbon dioxide
جذب کرنا : کسی چیز (پانی  اور ہوا وغیرہ)کو مساموں کے ذریعے لینا  یا برقرار رکھنا مثلاً پودوں کا کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنا۔
Absorber:  The component of solar thermal collector that absorbs solar radiation and converts it to heat.
جذب کنندہ /جاذب :شمسی  حرارتی جامع کا ایک جز جو شمسی شعاعوں کو جذب کرکے انہیں حرارت میں بدلتا ہے
Absorber valve جذب کنندہ دریچہ
Absorption /Absorptance: The ratio of the total absorbed radiation to the total incident radiation
انجذاب/جذب ہونے کا عمل : جذب شدہ شعاعوں اور کل پڑنے والی شعاعوں کا تناسب
Absorption Chiller: A type of air cooling device that uses absorption cooling to cool interior spaces.
اِنجذابی سردکار   ( جذب کر کے سرد کرنے والا): ایک طرح کا ہوا سے سرد کرنے والا آلہ جو انجذبی سردی کے عمل کو استعمال میں لاتے ہوئے اندرونی جگہوں کو سرد کرتا ہے۔
Absorption Coefficient: In reference to solar energy conversion devices, the degree to which a substance absorb solar energy.
جذبی شرح : شمسی توانائی کو تبدیل کرنے والے آلات کے حوالے سے ، وہ درجہ حرارت  جس پر کوئی چیز شمسی توانائی جذب کرے
Absorption Cooling: A process in which cooling of interior spaces accomplished by the volatile fluid in a system is called absorption cooling.
انجذابی ٹھنڈک  /جذبی سرد کاری: کسی نظام میں طیران پزیر مائع (فضا میں اڑ جانے والا مائع) کی وجہ سے اس کی اندرونی جگہوں کا ٹھنڈا ہونا انجذابی ٹھنڈک کہلاتا ہے۔
Absorption Refrigeration: A system in which a secondary fluid absorbs the refrigerant, releasing heat, then releases the refrigerant and reabsorbs the heat . Ammonia or water vapors are used as the secondary fluid in commercial absorption refrigeration system, and water or lithium bromide is the refrigerant.
انجذبی ٹھنڈک : ایسا نظام جس میں ثانوی سیال سرد کنندہ کو جذب کرتا ہے اورساتھ ہی حرارت خارج کرتا ہے اور پھرحرارت کو دوبارہ جذب کر کے سرد کنندہ کو خارج کرتا ہے۔تجارتی پیمانے پر انجذابی ٹھنڈک کے نظام میں امونیا  یا آبی بخارات  کو  بطورِ ثانوی سیال اور پانی یا لیتھیم برومائیڈ کو بطورِ سرد کنندہ استعمال کیا جاتا ہے۔
Absorption spectrum: A spectrum of electromagnetic radiations transmitted through a substance, showing particular lines or bands due to absorption at particular wavelengths.
جذبی طیف /انجذابی پٹی : کسی شئے میں سے گذرنے والی برقی مقناطیسی شعاعوں کی پٹی جس میں خاص طولِ امواج کے جذب ہونے پر مخصوص خطوط یا پٹیاں ظاہر ہوتی ہیں
Absorptivity /Absorptiveness: A process of being absorbed something
جاذبیت : کسی شئے (شعاعیں ، مائعات وغیرہ)کے جذب ہونے کا عمل
Abyss: A deep empty hole in the ground
بے پایاں گہرائی: زمین میں گہرا  خالی سوراخ
Abyssal: bottomless depth
بے پایاں گہرائی : گہرائی جس کا پیندا نہ ہویعنی بے حد گہرائی
Acceleration due to gravity: The acceleration produced in a body due to the earth’s attraction is called acceleration due to gravity.
مادی کشش(کششِ ثقل) کے تحت اسراع: کسی جسم میں زمین کی کشش کی وجہ سے پیدا ہونے والا اسراع زمین کی مادی کشش کے تحت پیدا ہونے والا اسراع کہلاتا ہے۔
Acceleration The rate of change of velocity of a moving object is called its acceleration. The SI units of acceleration are m / s². By definition, this change in velocity can result from a change in speed, a change in direction, or a combination of changes in speed and direction
اسراع: کسی جسم کی ولاسٹی میں تبدیلی کی شرح اسراع کہلاتی ہے۔ اس کی بین الاقوامی معیاری اکائی  ہےm/s2 ۔ ولاسٹی میں تبدیلی رفتار میں تبدیلی ، سمت میں تبدیلی یا رفتار اور سمت دونوں میں تبدیلی سے حاصل ہوتی  ہے۔
Accelerometer: The device which is used to measure the proper acceleration of the body irrespective of other forces.
اسراع پیما : ایسا آلہ جو قوتوں سے قطع نظر جسم میں پیدا ہونے والے اسراع کی پیمائش کرتا ہے
Accumulator: A component of a heat pump that stores liquid and keeps it from flooding the compressor.
جامع /جمع کنندہ/فراہم کنندہ: حرارتی انجن کا ایسا جُز جو مائع کو ذخیرہ کرتا ہے اور اسے کمپریسر پر دباؤ نہیں بڑھاتایعنی مائع کی فراہمی کو مناسب رکھتا ہے۔
Accuracy: Closeness of a measurement to the standard value of the quantity.
درستگی : کسی مقدار کی معیاری قیمت کے قریب ترین پیمائش۔
Achromatic lens: A combination of lenses made of different glass, used to produce images free of chromatic aberration.
بے رنگ عدسہ /رنگ توڑ عدسہ :مختلف شیشوں سے بنے ہوئے   عدسوں کا مجموعہ  جو بغیر کروی ضلالت کے تصویر بناتا ہے
Acid Rain: The rain which become acidic due to the emission of sulfur oxide from ground due to burning of fossils.
تیزابی بارش : ایسی بارش جو زمین کے رکازی مادوں کے جلنے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کے خارج ہونے  اور فضا میں شامل ہونے سے تیزابی کیفیت کی حامل ہو جاتی ہے۔
Acoustic Shielding: A sound barrier that prevents the transmission of acoustic energy.
صوتی حصار: صوتی رکاوٹ جو سماعتی/صوتی  توانائی کے انتقال  کو روکتی ہے
Acoustics: The branch of physics dealing with the production, transmission and effects produced by sound
سمعیات /صوت شناسی : طبعیات کی وہ شاخ جس میں آواز کی پیدائش ، اشاعت اور اثرات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
AC generator: A generator in which the direction of current changes alternatively and this id done by split rings
Active Cooling: The use of mechanical heat pipes or pumps to transport heat by circulating heat transfer fluids.
فعال سرد کنندگی:میکانی حرارتی نلوں یا پمپوں کو استعمال کر کے مائعات کی ترسیل  و روانی  کے ذریعے حرارت کو منتقل کرنے کا عمل۔
اے سی جنریٹر: ایسا جنریٹر جس میں برقی رو کی سمت برابر وقفوں کے بعد بدلتی ہے اور یہ کام پھٹے چھلے کرتے ہیں
Adhesion: The tendency of dissimilar particles or surfaces to cling to one another
چپکاؤ /چسپندگی: دو غیر یکساں ذرات یا سطحوں کا آپس میں چمٹ جانا
Adiabatic cooling: The decrease in temperature of an expanding gas that involves no additional heat flowing out of the gas. It is the cooling from the energy lost by expansion
حرار ناگذار ٹھنڈک : گیس کو پھیلا کر اس کے درجہ حرارت میں کمی کرنا بشرطیکہ گیس کے نظام سے نہ حرارت خارج ہو اور نہ داخل ہو۔یہ ٹھنڈک گیس سے حرارتی توانائی نکل جانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
Adiabatic heating: The increase in temperature of compressed gas that involves no additional heat flowing into the gas. It is heating from the energy gained by compression
حرارت ناگذار گرمائش:گیس پر دباؤ بڑھا کر اس کے درجہ حرارت مین اضافہ کرنا بشرطیکہ کوئی حرارت گیس کو نہ ملے۔
Adiabatic Compression: An adiabatic process in which temperature remains constant during compression of gas
حرارت ناگذاردباؤ: ایسا حرارت ناگذار عمل جس میں گیس دبنے سے درجہ حرارت یکساں رہے(گیس دبنے سے جتنا حرارت بڑھتا ہے اتنا ہی حرارت نکل جانے سے کم ہو جاتا ہے)
Adiabatic Expansion: An adiabatic process in which temperature remains constant during expansion of gas
حرارت ناگذار پھیلاؤ: ایسا حرارت ناگذار عمل جس میں گیس پھیلنے سے درجہ حرارت یکساں رہے(جتنا گیس پھیلنے سے درجہ حرارت کم ہوتا ہے اتنا ہی گیس میں حرارت داخل ہونے سے درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
Adiabatic process; A completely isolated system from where no heat transfer can take place
 حرارت بند نظام : ایک مکمل حرارت بند نظام جس میں حرارت کا تبادلہ نہ ہو سکے
Adiabat: A graph which shows adiabatic expansion and adiabatic compression during a complete cycle
حرارت ناگذار گراف: ایسا گراف جو ایک مکمل سائیکل کے دوران حرارت ناگذار پھیلاؤ اور حرارت ناگذار دباؤ کو ظاہر کرے
Aerodynamics:  is the study of the motion of air, particularly its interaction with a solid object, such as an airplane wing. It is a sub-field of fluid dynamics.
ہوائی حرکیات : ہوا کی حرکت کا مطالعہ عملاً ہوا کا ٹھوس اجسام کے ساتھ ٹکراؤ جیسا کہ ہوائی جہاز کے پروں سے۔یہ حرکیاتِ سیال کا ذیلی میدان ہے ۔
Afocal Lens: A lens of zero convergent power, whose focal points are infinitely distant.
عدیم الماسکہ عدسہ:ایسا عدسہ جس کی ارتکازی طاقت صفر ہو اور اس کا نقطہء ماسکہ لامحدودفاصلے پر ہو۔
Air Collector: In solar heating systems, a type of solar collector in which air is heated.
جامعُ الہوا:شمسی حرارتی نظاموں میں ایک طرح کا شمسی جامع (جمع کرنے والا) جس میں ہوا گرم ہوتی ہے۔
Air Conditioner: The device that controls quality, quantity and temperature-humidity of air in an interior space:
سازکارِ ہوا/مکیفِ ہوا: ایسا آلہ جو ہوا کا معیار ، مقدار اور اس میں نمی کے درجہ ء حرارت کو سازگار بناتا ہے۔
Air Conditioning: The control of quality, quantity and temperature-humidity of air in an interior space:
ساز کاریء ہوا: اندرونی مُقامات پر ہوا کا معیار ، مقدار اور نمی کا درجہ حرارت سازگار بنانے کا عمل۔
Air Diffuser: An air distribution outlet, typically located in the ceiling, which mixes conditioned air with room air.
ہوا بکھیرو/خلّاط الہوا: ہوا کو منتشر کر کے باہر نکالنا خصوصاً چھت میں سےجہاں سازگار بنائی گئی ہوا کمرے کی ہوا سے ملتی ہے
Air mass: A large, more or less uniform body of air with nearly the same temperature and moisture conditions throughout
ہوائی تول: ہوا کا جسم(ہوا بھرا جسم)  کم و بیش غیر یکساں تول رکھنے والا جس کا  تقریباً درجہ حرارت اورمرطوبیت( نمی کی حالت)  یکساں ہو
Allotropic Forms:  Elements that can have several different structures with different physical properties-for example, graphite and diamond are two allotropic forms of carbon
بہروپی اشکال:وہ عناصر جن کی متعدد مختلف ساختیں اورمختلف طبعی خصوصیات ہوں۔ مثلاً  گریفائیٹ اور ہیرا کاربن کی دو بہروپی اشکال ہیں۔
Alloy: The mixture of metal with other metal or other elements is called alloy.
بھرت : ایک دھات کا دوسری دھات یا دوسرے عناصر سے مل کر بننے والا آمیزہ بھرت کہلاتا ہے
Alpha particle: The nucleus of a helium atom (two protons and two neutrons) emitted as radiation from a decaying heavy nucleus; also known as an alpha ray
الفاذرہ: ہیلیم ایٹم کا مرکزہ (دو پروٹان+دو نیوٹران)بھاری مرکزے کی زوال  پزیری پر بطور شعاع نکلتا ہے تو الفاذرہ یا الفاشعاع کہلاتا ہے۔
Alternating current: An electric current that first moves one direction, then the opposite direction with a regular frequency
متبادل برقی رو :ایسی برقی رو جو پہلے ایک سمت میں اور پھر برابر وقفے کے بعد دوسری سمت میں بہتی ہے۔
Alternative Energy: It is the energy from sources that are renewable and ecological safe, as opposed to sources that are non-renewable with toxic by-product, such as coal, oil or gas and uranium.
متبادل توانائی: یہ ان ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی ہے جو قابلِ تجدید اور ماحولیاتی اعتبار سے محفوظ ہوتے ہیں۔ یہ اتوانائی کے ان ذرائع کی ضد ہیں جو ناقابلِ تجدید اور زہریلے ذیلی حاصلات پیدا کرتے ہیں مثلاً کوئلہ ، تیل ، گیس اور یورینیم وغیرہ۔
Altimeter: It is an instrument used in aircraft that measures altitude, or height above sea level.
ارتفاع پیما /اُچ پیما/بلندی ناپ: ایسا آلہ جو  ہوائی جہازوں میں سطح سمندرسے بلندی ماپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Ammeter: It is an electrical instrument which is used to measure current in amperes
ایمیٹر : برقی آلہ جو برقی رو کو ایمپئر میں ماپتا ہے
Amorphous /Glassy solids:  Solids in which the arrangement of atoms or molecules is not regular
نقلمی ٹھوس/ خستہ ٹھوس۔وہ ٹھوس جس میں ایٹموں یا سالموں کی ترتیب باقاعدہ نہ ہو ۔
Ampere: It is unit of electric current. It is equivalent to coulomb/sec.
ایمپئر: یہ برقی رو کی اکائی ہے۔ ایک کولمب چارج کسی تار کے ایک نقطہ سے ایک سیکنڈ میں بہے تو برقی رو ایک ایمپئر ہو گی
Amp:  abbreviated name of Ampere
ایمپئر: اکائی کا مکمل نام جو مختصر طور پر Amp لکھا جاتا ہے
Amplifier: A device which increases voltage, current, signals etc.
افزائش گر: ایسا آلہ جو برقی دباؤ ، برقی رو ، برقی اشاروں وغیرہ کی افزائش کرتا ہے
Amplitude (of waves) The maximum displacement of particles of the medium from their mean positions during the propagation of a wave is called the amplitude of the wave.
حیطہ (موجوں کا): موج کی اشاعت کے دوران واسطے کے ذرات کی وسطی مقام سے زیادہ سے بلندی موج کاحیطہ کہلاتی ہے
Amplitude (of an oscillation) The maximum displacement of a body from its mean position during an oscillatory motion is called the amplitude of oscillation.
حیطہ (ارتعاش کا): کسی مرتعش جسم کا وسطی مقام سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ حیطہ کہلاتا ہے۔
Amplitude Modulation: In this type of modulation , the amplitude of the  carrier waves is changed according to the amplitude of the audio or information signals. The AM transmission frequencies range from 540khz to 1600kHz.
حیطی کمبیشی(کمی +بیشی): اس طرح کی کمبیشی میں حمّال موجوں کا حیطہ آواز کے سگنلوں (یا معلوماتی سگنلوں) کے حیطہ کے مطابق تبدیل ہو جائے گا ۔حیطی کمبیشی کی نشریات کا تعدد 540 کلو ہرٹز سے 1600 کلو ہرٹز تک ہوتا ہے۔
AND Gate: Its output is obtained by two inputs A= 1 and B=0 by multiplying these values in different possible ways as 1×1=1, 1×0=0 etc. Mathematically it is             X=A . B
بابِ اور : اس کی برآمدی قیمت دو برآمدات 1 او ر 0 کو آپس میں ممکنہ طریقوں سے ضرب دینے  سے حاصل ہوتی ہے جیسے 1×1=1, 1×0=0 اور حسابی طریقے سے اسے اس طرح لکھا جاتا ہے X=A . B
Angle iron: A piece of iron with an L-shaped cross section used to strengthen a framework
لوہے کی زاویہ دار سلاخ : لوہے کی زاویہ دار لمبی پٹی جس کا عرضی تراشہ(موچھا) انگریزی کے حرف L سے مشابہ ہو اور یہ کسی ساختی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ہوتی ہے۔
Angle of incidence Angle of an incident (arriving) ray or particle to a surface; measured from a line perpendicular to the surface (the normal)
زاویہء وقوع :شعاعِ واقع اور سطح کے ساتھ بننے والے عمود کا درمیانی زاویہ  زاویہء وقوع کہلاتا ہے
Angle of reflection Angle of a reflected ray or particle from a surface; measured from a line perpendicular to the surface (the normal)
زاویہء انعکاس : منعکس شعاع اورسطح سے بننے والے عمودکے درمیانی زاویے کو زاویہء انعکاس کہتے ہیں۔
Angular Acceleration The rate of change of angular velocity of a body moving along a circular path is called its angular acceleration. Angular acceleration is denoted by a.
زاویائی اسراع : دائرے میں گھومتے ہوئے جسم کی زاویائی  ولاسٹی میں تبدیلی کی شرح زاویائی ولاسٹی کہلاتی ہے۔ اسے زاویائی اسراع کہتے ہیں۔
Angular Displacement The angle described at the center of the circle by a moving body along a circular path is called angular displacement. It is measured in radians.
زاویائی ہٹاؤ : دائرئے کے مرکز میں بننے والا زاویہ جب جسم دائرے میں حرکت کر رہا ہو۔ اس کی پیمائش ریڈین میں کی جاتی ہے
Angular Momentum: Rotational equivalent of linear momentum. r x p (p=mv)
زاویائی مقدارِ حرکت  /گردشی مقدارِ حرکت : خطی مقدارِ حرکت کا گردشی متبادل r x p (p=mv)
نوٹ : جس طرح سیدھے خط میں سفر کرتے ہوئے جسم کی مقدارِ حرکت خطی مقدارِ حرکت ہے اسی طرح گردش کرتے ہوئے جسم کی مقدارِ حرکت گردشی مقدارِ حرکت ہے
Angular Velocity The rate of change of angular displacement is called angular velocity.
زاویائی ولاسٹی :زاویائی ہٹاؤ میں تبدیلی کی شرح کو زاویائی ولاسٹی کہتے ہیں
Annihilation: A process in which a particle (electron) and antiparticle (positron) collide and disappear by releasing energy.
فنادگی(مادے کا فنا ہونا): ایسا عمل جس میں ایک ذرہ (الیکٹران) اور اس کا ضد ذرہ (پوزیٹران) متصادم ہوکر فنا ہو جاتے ہیں  اور ان کا مادہ توانائی میں بدل جاتا ہے۔
Antimatter: A large accumulation of antiparticles – antiprotons, antineutrons and positrons (antielectrons) – which have opposite properties to normal particles (e.g. electrical charge), and which can come together to make antiatoms. When matter and antimatter meet, they self-destruct in a burst of high-energy photons or gamma rays.
ضد مادہ  : ضد ذرات (ضد پروٹانوں ، ضد نیوٹرانوں اور ضد الیکٹرانوں یعنی پوزیٹرونوں )  کا بڑا مجموعہ ضد مادہ کہلاتا ہے۔ضد ذرات  عام ذرات (پروٹان ، نیٹران ، الیکٹران )کی نسبت مخالف خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں  اور جب ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو ضد ایٹم بناتے ہیں۔اس طرح جب مادہ اور ضد مادہ باہم ملتے ہیں تویہ دھماکے کے ساتھ فنا ہو جاتے ہیں اور ساتھ بلند توانائی کے فوٹان اور گیما شعاعیں نکلتی ہیں۔
Aperture: The space of the instrument/lens through which light can pass
دریچہ : کسی آلے یا عدسے کی وہ جگہ جہاں سے روشنی گذر سکتی ہو
Armature: A piece of soft iron that connects the two poles of magnet OR a moving part of electromagnetic device such as relay , buzzer or loudspeaker.
مقنارزہ : نرم لوہے کا ٹکڑا جو دو مقناطیسی قطبوں کو آپس میں ملاتا ہے یا برقی مقناطیسی آلے کا متحرک حصہ  جیسے ریلے (نشر کنندہ) ، سیٹی یا لاؤڈ سپیکر وغیرہ۔
Artificial Gravity: The sensation of weight established within the space craft by means of craft’s rotation, acceleration or deceleration
مصنوعی کششِ ثقل: خلائی جہاز کی گردش ، اسراع یا منفی اسراع کی وجہ سے اس میں موجود کسی چیز کے وزن میں کمی یا بیشی کا احساس مصنوعی کششِ ثقل کہلاتا ہے۔
Astronomical unit The radius of the earth’s orbit is defined as one astronomical unit (A.U.)
فلکیاتی اکائی : زمین کے مدار کے رداس کو فلکیاتی اکائی کہا جاتا ہے۔
Astrophysics: It is the study of the structure of the universe and how the objects in it behave.
فلکی طبعیات:کائنات کی ساخت اور اس میں موجود اجسام کے رویّوں کا مطالعہ فلکی طبعیات کہلاتا ہے۔
Atom The smallest unit of an element that can exist alone or in combination with other elements
جوہر /ایٹم : کسی عنصر کی چھوٹی سے چھوٹی اکائی جو اکیلی  یا دوسرے عناصر سے مل کر اپنا وجود برقرار رکھ سکے ۔
Atomic mass unit Relative mass unit (u) of an isotope based on the standard of the carbon-12 isotope, which is defined as a mass of exactly 12.00 u; one atomic mass unit (I u) is 1/12 the mass of a carbon-12 atom
ایٹمی کمیتی اکائی: کسی ہم جاء کی نسبتی کمیتی اکائی جو کاربن-12 کی نسبت سے ہو۔ایک ایٹمی کمیتی اکائی کاربن-12 کے لحاظ سے 1/12amuہو
Atomic number: The number of protons in the nucleus of an atom
ایٹمی عدد: ایٹم کے مرکزے میں پروٹانوں کی تعداد ایٹمی عدد کہلاتی ہے
Atomic Weight Weighted average of the masses of stable isotopes of an element as they occur in nature, based on the abundance of each isotope of the element and the atomic mass of the isotope compared to carbon-12
ایٹمی وزن : کسی قدرتی عنصر کے پائیدار ہم جاؤں کا اوسط وزن ۔ اس بنیاد پرکہ اس عنصر کا ہر ہم جاء کس کثرت کے ساتھ پایا جاتا ہےاور اس ایٹم کے ہم جاء کا تول کاربن-12 کے لحاظ سے لیا جاتا ہے۔
Audio frequency: Frequency of sound which is in between 20 and 20,000 Hz
سمعی تعدد/قابلِ سماعت تعدد: آواز کا تعدد(موجوں کی تعداد فی سیکنڈ) جو 20 اور 20،000 ہرٹز کے درمیان ہو
Audiogram: A graphic record of hearing ability for various sound frequencies that is used to measure hearing loss
نگارہء شنوائی /تخطیطِ سمعی : مختلف آوازوں کی سمعی صلاحیتوں کا گرافی ریکارڈ  جس  میں سماعتی صلاحیت میں کمی کی پیمائش کی جاتی ہے۔
Audiometer: A device to measure the range and sensitivity of person’s sense of hearing
صدا پیما/ آواز پیما / آواز ماپو : ایسا آلہ جو انسان کی حسِ سماعت کی حد اور حساسیت کی پیمائش کرتا ہے۔
Audion: Elementary form of radio tube developed in 1906 by Le De Forest of United States
سہ برقیری ٹیوب (تین سروں والی ٹیوب) : ریڈیو ٹیوب کی بنیادی شکل جو 1906 ء میں ایک امریکی سائنس دان لی ڈی فاریسٹ نے تیار کی
Audiophile: A devotee of high fidelity of sound reproduction
صدا مائل /شوقینِ صدا /عاشقِ آواز : انتہائی درست آواز پیدا کرنے میں  ہمہ تن غرق
Auditorium: A large building or room for public meetings, lectures and other type of programs
سماعت گاہ  : ایک بڑی عمارت یا کمرہ جس میں عوامی بیٹھکیں ، دروس اور دیگر پروگرامات منعقد ہوتے ہیں
Auger effect : In atomic physics, a spontaneous process in which an atom with an electron vacancy in the innermost k shell readjusts itself to a more stable state by ejecting one or more electrons instead of radiating a single X-ray photon
آگر اثر : ایٹمی طبعیات میں ایک خود کار عمل جس میں ایک ایٹم  سب سے اندرونی مدار   k  میں  ایک الیکٹران کی خالی آسامی کے ساتھ   اپنی حالت بدلتا ہے اورایک ایکس رے فوٹان خارج کرنے کی بجائے  ایک یا ایک سے زیادہ الیکٹرانوں کو خارج کر کے پہلے سے زیادہ پائیدار حالت میں آ جاتا ہے
Auscultoscope: A device for listening sounds from heart, lungs, or other organs in the form of graph
سماعت بین: ایسا آلہ جو دل ، پھپھڑوں اور دیگر اعضاء کی آوازوں کو گراف کی شکل میں دکھاتا ہے
Avogadro’s number: The number of carbon-12 atoms in exactly 12.00 g of C that is 6.02 x 10^23 atoms or other chemical units. It is the number of chemical units in one mole of a substance
ایوگاڈرو نمبر : کاربن-12 کے ایٹموں کی تعداد جو کہ ٹھیک 12 گرام کاربن میں موجود ہوتی ہے۔ یہ تعداد 6.02×1023   ایٹم  یا دوسری کیمیائی اکائیاں ہوتی ہے۔ یہ ایک مول چیز میں کیمیائی اکائیوں کی تعداد بھی ہے۔
Avometer/Multimeter: A device used to measure current in amperes, potential difference in volts and resistance in ohms
ایوومیٹر / ملٹی میٹر(کثیر پیما) : ایسا آلہ جو برقی رو کو ایمپئر میں ، پوٹینشل کے فرق  کو وولٹ میں اور مزاحمت کو اوہم میں ماپتا ہے
Axis: The imaginary line about which a planet or other object rotates
محور : ایک فرضی خط جس کے گر دکوئی سیارہ یا  دوسری چیزیں  گھومتی ہیں۔

Comment Using Facebook

About Editor

Check Also

tussle with drug act 2017

The Punjab Assembly had passed the Drug Act 1976 on February 8, 2017 according to …