29 C
Lahore
Saturday, September 30, 2023
HomePakistanAIOU and QAU get VCs

AIOU and QAU get VCs

Published on

spot_img

بر وقت تقرریاں خوش آئند ہیں ۔ پنجاب حکومت بھی مستقل سربراہان کی تعیناتی کا عمل جلد پوارا کر ئے۔ ڈاکٹر محبوب حسین۔ صدرفپوآسا۔

اسلام آباد ( محمدعلی ) چانسلر / صدر پاکستان اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد و فاقی دارلحکومت کی تین بڑی یونیورسٹیو ں میں مستقل وائس چانسلروں کی تقرری کر دی گئی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پہلی پانچ سو پاکستانی سرکاری جا معات میں اعلی مقام کی حامل قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈاکٹر جاوید اشرف کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے مستقل وا ئس چانسلر کے طور پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو تعینات کرد یا گیا ہے۔ مستقل تعیناتی کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو چار سالہ مدت ملازمت کے لیے تقرر کیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے سربراہ قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بائیولوجیکل سائنسسز میں یونیورسٹی آف والس یو۔کے جبکہ پوسٹ ڈاکٹریکٹ کی ڈگری کولمبیا امریکہ سے حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔

اس سے قبل چار سال تک چو تھے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی حثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ 26 سال کا تدریسی، پلاننگ اینڈ منصوبہ بندی، انتظامی امور کا وسیع تر تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔ انکی اعلی تدریسی خدمات کو سراہتے ہو ئے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کے اعلی اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم کو جامع ناداز میں متعارف کروانے والی پہلی بڑی سرکاری یونیورسٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 8 اکتوبر کو مدت ملازمت مکمل کرنے والے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے بعد حکومت کی جانب سے مستقل وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی حثیت سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو تعینات کرنے کا نو ٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم اس سے قبل چار سال تک یونیورسٹی آف گجرات کے تیسرے وائس چانسلر کی حثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ لیڈز یونیورسٹی انگلیڈ سے کمپیوٹر سائنس کے مضمون اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مہارت کے ساتھ ڈاکٹریٹ حاسل کررکھی ہے۔ نئے تعینات ہونے والے سربراہ اوپن یونیورسٹی وسیع تر انتظامی اور تدریسی و تحقیقی تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں صدر پاکستان کی طرف سے دوسری مدت ملازمت بھی پروفیسرڈاکٹر معصوم یسین زئی کو سونپ دی گئی ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معصوم یسین زئی کو چار سال کے لیے دوبارہ ریکٹر اسلامک یونیورسٹی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معصوم اس سے قبل بطور وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد او ر بلو چستان یونیورسٹی میں سربراہ کی حثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر معصوم یسین زئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری یونیورسٹی آف ہل یو۔ کے اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیرو گیا میڈیکل سکول اٹلی سے حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔

صدر فیڈریشن آف آل پاکستان اکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے دی ایجوکیشنسٹ سے بات کر تے ہو ئے تینوں جامعات میں بر وقت مستقل تقرریاں ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت بھی تمام سرکاری وا ئس چانسلروں کی مستقل تعیناتی میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے جلد از جلد مکمل کر ئے تا کہ جا معات میں انتظامی امور اور اساتذہ کے مسائل باآسانی اور بروقت حل کیے جا سکیں ۔

Latest articles

Pakistan’s Falling apart Climate: Critical Activity Required 

By Aqsa Sajjad  Pakistan, like numerous nations around the world, is confronting the serious results...

Pakistani Rulers’ Lavish Lifestyles Amidst a Struggling Nation: Contrasting Simplicity with Global Leaders

All over the world, Indian rulers are famous for their simplicity and Arab rulers...

The stringent IMF conditions: Pakistan’s economic challenges amidest rising inflation and political dilemmas

Hardly any country in the world has been imposed such strict conditions by the...

Discover Pakistan: A Hidden Gem for Travel Enthusiasts

Pakistan, a country often overshadowed by misconceptions in the media, is a land of...