لاہور (22 اپریل،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچرل سائنس کے زیر اہتمام نایاس ، کامسیٹس اور انوائرنمنٹل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے کیرئیر ڈیویلپمنٹ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد خان مہمان خصوصی جبکہ چیئرمین شعبہ زوالوج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ل سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ انوائرنمنٹل سوسائٹی آف پاکستان سے ریسورس پرسن ڈاکٹر سیف الرحمان نے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی